فیس بک پیج سے منسلک ہوں

بلاول بھٹو کا انتخابی کارواں آج پنجاب میں داخل ہوگا

اسلام آباد پالیٹکس رپورٹ / معظم زضا تبسم :بلاول بھٹو زرداری کے کراچی تا خیبر کارواں کا مسلسل چوتھا روز، آج دن ایک بجے سکھر سے سفر کا آغاز ہوگیا, بلاول کی انتخابی ریلی آج پنجاب میں داخل ہوجائیگی- سہ پہر ساڑھے بلاول بھٹو زرداری روہڑی پہنچے تو سارا شہر استقبال کے لیے سڑکوں پر آگیا جگہ جگہ پاکستان پیپلزپارٹی کے سربراہ کا والہانہ استقبال، روہڑی میں میلے کا سا سماں عورتیں، بچے، جوان اور بوڑھے اپنے قائد کی جھلک دیکھنے کو بے تاب گھروں کی چھتوں پر لوگ ہی لوگ، استقبالیہ کیمپ کے اطراف بھی شہریوں کا رش اہلیان روہڑی نے بے نظیر تاریخ رقم کردی، بلاول بھٹو زرداری کا قافلہ آج سندھ سے جنوبی پنجاب میں داخل ہوجائے گا بلاول بھٹو زرداری سکھر سے روہڑی اور پھر پنوعاقل جائیں گے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی گھوٹکی اور خان گڑھ سے ہوتے ہوئے میرپورماتھیلو بھی پہنچیں گے اوباڑو سے سربراہ پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے شہر صادق آباد داخل ہوجائیں گے جہاں ان کا تاریخی استقبال ہوگا رحیم یارخان پہنچ کر بلاول بھٹو زرداری اپنے چوتھے دن کی انتخابی مہم کا اختتام کریں گے بلاول بھٹو زرداری کے استقبال کے لئے شہر شہر کیمپ لگ گئے کارواں کے راستوں میں بینرز آویزاں، عوام کی بڑی تعداد استقبالیہ کیمپوں پر موجود ہیں _