فیس بک پیج سے منسلک ہوں

بلوچستان میں زرداری مینگل سیٹ ایڈجسٹمنٹ

اسلام آباد پالیٹکس رپورٹ/معظم رضا تبسم : پاکستان پیپلزپارٹی اور بی این پی میں انتخابی ایڈجسمنٹ برقرار، معاہدے کی پاسداری نہ کرنے والے بی این پی امیدوار کی جگہ پی پی نے نصراللہ رونجھو کو ٹکٹ دیدیا۔

بی این پی نے پی بی 49 پی بی 50 پر پیپلز پارٹی کے امیدواروں کا حمایت کیا تھا جہاں بی این پی کے نامزد امیدواران جہانزیب رونجھو اور محمد عاصم نے اپنے کاغزات واپس لئے مگر حسن جاموٹ نے ان فیصلوں کی پاسداری نہیں کی اور حسن جاموٹ نے ایک آزاد امیدوار کی حمایت کی اب پیپلز پارٹی نے ان کی جگہ نصراللہ رونجھو کو نامزد کیا ہے۔