فیس بک پیج سے منسلک ہوں

پی پی کا نگران وزیراعظم کو خط , ڈی جی آیف آئی اے تبدیل کرنےکامطالبہ

اسلام آباد پالیٹکس رپورٹ /معظم رضا تبسم :  پی پی الیکشن سیل کے انچارج تاج حیدر نے نگران وزیراعظم پاکستان کو ڈی۔جی ایف آئی اے کی تبدیلی کے لیے خط تحریرکیا ہے ۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ڈی جی ایف آئی اے کا بھائی نصیر میمن سندھ میں پیپلزپارٹی کے مخالف اتحاد کا امیدوار ہے ۔ اور ڈی جی ایف آئی اے غیر قانونی طور اپنے بھائی کی جیت کے لئے انتخابات پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ڈی جی ایف آئی بشیر میمن کے بھائی  نصیر میمنغیر قانونی طور پر سندھ میں الیکشن میں اثر انداز ہورہے ہیں۔ 2013 میں انتخابی دھاندلی میں ملوث رہے ہیں۔  دھاندلی کے الزام میں ایف آئی آر بھی درج ہے۔