فیس بک پیج سے منسلک ہوں

لیاری: دو آزاد امیدوار پی پی کے حق میں دستبردار،بلاول کی انتخابی مہم چلائیںگے

اسلام آباد پالیٹکس رپورٹ /معظم رضا تبسم : لیاری سے آزاد امیدواران راجیش مہشوری پی ایس حلقہ 107 اور داد رحیم بلوچ حلقہ پی ایس 108 نے پیپلزپارٹی کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔
راجیس مہشوری اور داد رحیم بلوچ نے حلقہ این اے 246 میں چئیرمین بلاول بھٹو زرداری الیکشن کی انتخابی مہم میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے اپنےحلقوں سے پیپلز پارٹی کے امیدواران کے حق میں دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔
سردار نبیل گبول کی سربراہی میں بلاول ہاؤس میڈیا سیل میں کمپین کمیٹی کے اجلاس کے دوران ان امیدواروں نے دستبرداری کا اعلان کیا۔