فیس بک پیج سے منسلک ہوں

باہر نکلیں اگر ہم سے متفق نہیں تو ہمارے خلاف ووٹ دیں، بلاول بھٹو کی منشور میں صلائے عام

 اسلام آباد پالیٹکس رپورٹ/معظم رضا تبسم: چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جمعرات کو پیش کئے انتخابی منشور میں منفرد ” صلائے عام ” دی ہے۔ پیپلزپارٹی کے انتخابی منشور کے آخرمیں بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے ووٹرز کو” صلاح عام ” دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ
“باہرنکلیں اگر ہم سے اتفاق کرتے ہیں توہمیں ووٹ دیں۔
باہرنکلیں اگر ہم سے متفق نہیں تو ہمارے خلاف ووٹ دیں۔
باہر نکلیں اگر ووٹ ڈالنے کے معاملے پر بے یقینی کا شکار ہیں یا ابھی ووٹ رجسٹرڈ نہیں کروایا تو ہم سے بات کریں۔
باہر نکلیں اور ہمیں بتائیں کہ ہن مے کیا غلط کام کیااور کیا کام درست کیاہے۔
باہر نکلیں اور اپنی رائے منوائیں کیونکہ آپ کی رائے اصل اہمیت رکھتی ہے۔ “