فیس بک پیج سے منسلک ہوں

این اے-246/ بلاول بھٹو کی الیکشن مہم کمیٹی میں توسیع ،متحدہ قبائل فیڈریشن کا اعلان حمایت

اسلام آباد پالیٹکس رپورٹ /معظم رضا تبسم : چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے حلقہ این اے-246 کے لیے قائم کردہ الیکشن مہم کمیٹی میں توسیع کردی۔ جبکہ متحدہ قبائل فیڈریشن سندھ کی جانب سے کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کیا گیا ہے

این اے-246 میں الیکشن مہم چلانے کے لیئے گذشتہ ھفتہ نبیل گبول کی کنوینرشپ میں کمیٹی قائم کی گئی تھی۔

لیاری میں پیپلزپارٹی کی جانب سے ترقیاتی کام نہ کروانے بارے مخالفین کے سوشل میڈیا پر پراپیگنڈا کا نیبل گبول نے ویڈیو جواب دیا تھا جس میں انہوں نے لیاری میں ترقیاتی کاموں کا تفصیلی ذکر کیا تھا۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے حلقے میں الیکشن کمیٹی کی توسیع متحدہ قبائل اتحاد کی جانب سے پیپلزپارٹی کی حمایت کے بعد کی گئی ہے۔

متحدہ قبائل فیڈریشن سندھ کی جانب سے کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کیا ہے متحدہ قبائل فیڈریشن کے وفد کی پی پی پی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی سے ملاقات کی تھی – وفد میں حاجی شیر محمد، حاجی میر عالم خان، صابر خان، ملتان خان، انور خان، حیات اللہ، قاری رحمت اللہ اور ولی محمد شامل تھے۔

متحدہ قبائل فیڈریشن نے پی پی پی کے آئندہ کراچی میں ہونے والے جلسے میں بھی بھرپور شرکت کا اعلان کیا ہے۔ وفد نے اعلان کیا کہ ہم کراچی میں تیر کے نشان والے امیدوارں کو ووٹ دینے کے ساتھ ساتھ ان کے شانہ بشانہ الیکشن مہم بھی چلائیں گے۔

توسیع شدہ کمیٹی میں اکرم بلوچ، اسلم سموں، سلیمان مندھرا، مُلا درمحمد، انور آدم خان، امیر خان چانڈیو کمیٹی کے ارکان مقررکردئیے گئے ہیں۔

ملک مشتاق، نور محمد ھنگورجو، نثار بلوچ، مُلا نعیم، یوسف ناز، شفیع خاصخیلی اور اختر بروہی توسیع شدہ الیکشن مہم کمیٹی کے ارکان ہونگے۔