فیس بک پیج سے منسلک ہوں

پیٹرول قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ اقدام: پیپلز پارٹی پارلیمنٹ میں احتجاج کریگی

اسلام آباد پالیٹکس رپورٹ /معظم رضا تبسم : پیپلز پارٹی نے پیٹرول قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم قرار دیدیا , آصف زرداری نے پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی کوپارلیمان میں احتجاج کی ہدایت کردی۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے پیٹرول قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ اقدام قراردیدیا ۔ آصف علی زرداری کا کہنا یے کہ پیٹرول قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی بے قابو ہو جائے گی ۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ پیٹرول قیمتوں میں اضافہ سے کم آمدنی والوں کی مشکلات بڑھیں گی_

آصف زرداری نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کی بجائے اس کا خون نچوڑا جا رہا ہے ۔۔ حکومت پیٹرول قیمتوں میں اضافہ واپس لے ۔آصف زرداری پیپلز پارٹی کے اراکین پارلیمان میں احتجاج کریں ۔آصف زرداری کی ہدایت کر دی_