فیس بک پیج سے منسلک ہوں

اراکین پارلیمنٹ, سیاستدانوں کے احتساب کے لیے چیئرمین نیب کو درخواست

اسلام آباد پالیٹکس رپورٹ:اسلام آباد کے شہری عابد حسین نے اراکین پارلیمنٹ, سیاستدانوں کے احتساب کے لیے چیئرمین نیب کو درخواست دیدی_ درخواست میں کہا گیا ہے کہ سیاسی لیڈرز اور ان کی اولاد کے اثاثہ جات کی تحقیقات کی جائیں۔

  درخواست میں کہا گیا ہے کہ سیاسی رہنماوں کے اثاثوں اور جائیداد کا گزشتہ 40 سال سے موازنہ کیا جائے۔  1970 سے لے کر اب تک وزرائے اعظم۔ وزرا اور اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا احتساب کیا جائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ احتساب کے باعث کرپٹ لوگ الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ نواز شریف۔ شہباز شریف اور آصف علی زرداری سمیت دیگر کا احتساب کیا جائے۔ درخواست احتساب کے بعد سیاستدانوں کو کلین چٹ دے کر الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سیاسی افراد کا احتساب برابری کی بنیاد پر کیا جائے۔ درخواست سیاستدانوں کے اثاثہ جات چیک کیے جائیں۔ کہ 40 سال پہلے کتنے تھے اور اب کتنے۔