فیس بک پیج سے منسلک ہوں

خسرو بختیار اور قاسم نون نے اپنے استفعٰی کی تصدیق کر دی

اسلام آباد پالیٹکس رپورٹ / معظم رضا تبسم: مستعفٰی ہونے والےارکان قومی اسمبلی مخدوم خسرو بختیار اور قاسم نون  نے آج اپنے استفعٰی کی تصدیق کر دی ،، ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق مخدوم خسرو بختیار اور راناقاسم نون قومی اسمبلی سیکرٹریٹ آئے اور اُنہوں نے اپنے استفعٰوں کی تصدیق کی _قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے مخدوم خسرو بختیار کے استفعٰی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے_ مسلم لیگ (ن) کے مستعفٰی دو اراکین  طاہر بشیر چیمہ اورمخدوم باسط بخاری آج بھی استعفوں کی تصدیق کے لیے نہیں آئے _