فیس بک پیج سے منسلک ہوں

نئے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح (کل) منگل کو کیا جائے گا

اسلام آباد پالیٹکس رپورٹ/معظم رضا تبسم: نئے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح (کل) منگل کو کیا جائے گا جبکہ نئے ایئرپورٹ سے مکمل آپریشنز تین مئی سے شروع ہوں گے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق پہلی پرواز پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی کراچی سے صبح 11 بجے نئے اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچے گی جبکہ پی آئی اے ہی کی پہلی پرواز نیو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کراچی کے لئے روانہ ہو گی جبکہ اس نئے ایئرپورٹ کا مکمل آپریشن 3 مئی سے شروع ہو گا۔