فیس بک پیج سے منسلک ہوں

آصف علی زرداری پنجاب میں سرگرم: لاہورڈویژن میں پانچ جلسے کرینکا اعلان

اسلام آباد پالیٹکس رپورٹ/معظم رضا تبسم: پیپلزپارٹی کے سربراہ آصف علی زرداری نے انتخابی مہم سرگرمیاں تیزتر کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔ پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز میڈیا آفس اسلام آباد کے کوارڈینیٹر نذیر ڈھوکی نے اعلان کیا ہے کہ پیپلزپارٹی نےلاہور ڈویژن میں پانچ جلسے منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری ان جلسوں سے خطاب کرینگے۔

انتخابات 2013 ء میں پیپلزپارٹی سیکیورٹی خدشات کے باعث باقاعدہ انتخابی مہم چلانے میں ناکام رہی تھی

پیپلزپارٹی کی قیادت نے آنے والے انتخابات کے لئے بھرپور انتخابی مہم چلانے اور پنجاب میں ن لیگ کو شکست دینے کا عندیہ دیا تھا۔

شہید بینظیر بھٹو کی چھوٹی بیٹی آصفہ بھٹو کراچی میں انتخابی مہم سرگرمی سے چلا رہی ہیں جبکہ بلاول بھٹو زرداری اندرون سندھ کامیاب جلسے کر چکے ہیں-

سابق صدرپاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری سے بھیرہ کی ممتازسیاسی شخصیت ضلع کسان بورڈ کے صدر اور ناظم چوہدری شوکت حیات نے بلاول ہاﺅس لاہور میں ملاقات کرکے اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔