فیس بک پیج سے منسلک ہوں

بینظیر بھٹو ائیرپورٹ کے نام کی تبدیلی واپس لیں : رضا ربانی کا وزیراعظم کو خط

اسلام آباد پالیٹکس رپورٹ /معظم رضا تبسم :سینٹر میاں رضا ربانی کا بینظیر بھٹو ایئرپورٹ کا نام تبدیلی پر وزیر اعظم کو خط لکھ دیا_ سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نےخط میں  کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے ایئرپورٹ کا نام سول ایوی ایشن کے بیوروکریٹس کے کہنے پر تبدیل کیا جارہا ہے یہ اقدام محترمہ بینظیر کے نام کو تاریخ سے منہا نہیں کرسکے گا لیکن قوم و حکومت کی بدقسمتی / بے حسی کا عکاس ہے آپ کو یہ بلاجواز اور نامناسب اقدام/ فیصلے کو واپس لینا چاہئے_ بے نظیر کی شہادت کی یاد میں اسلام آباد ایئرپورٹ کا نام ان کے نام سے رکھا گیا ایئرپورٹ کا نام کسی قومی ہیرو کے نام سے رکھنا انہونی بات نہیں نیویارک کے جان کینڈی ایئرپورٹ سے لے کر دنیا بھر میں عالمی شخصیات کے نام سے ایئرپورٹ ہیں _