فیس بک پیج سے منسلک ہوں

بلاول بھٹو کی بی سی سی میزبان زینب باداوی سے ہارڈ ٹاک آج

اسلام آباد پالیٹکس رپورٹ/معظم رضا تبسم: پاکستان میں عام انتخابات کی آمد آمد ہے۔ بی بی سی کے پروگرام ہارڈ ٹاک کی میزبان زنیب بداوی نے اس حوالے سے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بات چیت کی ہے ۔

بلاول بھٹو زرداری نے اس پروگرام کی ریکارڈنگ گزرے ویک اینڈ پر لندن دورہ کے دوران کروائی تھی ۔ بلاول بھٹو زرداری سے زینب باداوی کا قبل ازیں ورلڈ اکنامک فورم مکالمہ ہوا تھا جس میں بلاول بھٹو نے ا مریکی صدر ٹرمپ کی سیاست ،عالمی اور علاقائی صورتحال ، پاک بھارت تعلقات، جھوٹی خبر جیسے موضوعات بارے موقف کو دنیا اور پاکستان میں سراہا گیا تھا ۔ بی بی سی کا پروگرام ہارڈ ٹاک آج جمعرات کو نشر ہوگا۔