فیس بک پیج سے منسلک ہوں

وزیراعظم اور آرمی چیف سرکاری دورے پرسعودی عرب پہنچ گئے

اسلام آباد پالیٹکس رپورٹ/معظم رضاتبسم :وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اورآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ دو روزہ سرکاری دورے پرسعودی عرب پہنچ گئے،گورنردمام پرنس سعود بن نائف نے استقبال کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اورآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ دو روزہ سرکاری دورے پرسعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ وزیردفاع خرم دستگیر بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم اورآرمی چیف سعودی عرب میں مسلم ممالک کےعسکری اتحاد کی گلف شیلڈ مشقیں دیکھیں گے۔ گلف شیلڈ فوجی مشقوں میں 24 ممالک کی افواج حصہ لیں گی۔ وزیراعظم شاہد خاقان اور آرمی چیف سعودی فرمانروا شاہ سلمان اورشہزادہ محمد بن سلمان سےبھی ملاقاتیں بھی کرینگے۔