فیس بک پیج سے منسلک ہوں

جج کے گھر پر فائرنگ : تحقیقات دھمکیاں دینے والوں سے شروع کی جائیں: سینیٹر شیری رحمان

اسلام آباد پالیٹکس رپورٹ/معظم رضاتبسم : قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر شیری رحمان کی جسٹس اعجاز الاحسن کی رہائش گاہ پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ شیر رحمان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کی لاہور میں رہائش گاہ پر فائرنگ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ پہلا فائرنگ کا واقعہ گزشتہ شب پیش آیا پنجاب حکومت نے ایکشن کیوں نہی لیا۔ دوسرے واقعہ کا انتظار کیوں کیا گیا۔ یہ افسوسناک واقعہ ہے, شیری رحمان نے کہا کہ عدلیہ کو دھمکایا جا رہا۔عدالت کو جن لوگوں نے دھمکیاں دی تفتیش کی شروعات ان لوگوں سے کی جائے۔