فیس بک پیج سے منسلک ہوں

خواتین کیا نہیں کرتیں ؟اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے رولنگ دیدی

اسلام آباد پالیٹکس رپورٹ: تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری کے ریمارکس پر قومی اسمبلی میں قہقہے گونج اٹھے، جبکہ اسپیکرقومی اسمبلی نے خواتین بارے رولنگ دیدی۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران تحریک انصاف کی رکن شیریں مزاری نے کہا کہ نون لیگ کی خواتین پیچھے بیٹھیں چوں چوں نہ کریں، نون لیگ کی خواتین چوں چوں کرتی ہیں کام نہیں کرتیں۔
ڈاکٹر شیریں مزاری کے جملے پرارکان کاشور شرابہ شروع ہو گیا۔اسپیکر ایاز صادق نے شیریں مزاری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ مصیبت کو دعوت دے رہی ہیں۔جس شیریں مزاری نے کہا جناب سپیکر آپ پیچھے بیٹھی خواتین کی چوں چوں روکیں۔اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ رولنگ دیتا ہوں کہ آپ سمیت خواتین چوں چوں نہیں کرتیں۔