فیس بک پیج سے منسلک ہوں

حکومت کی ایمنسٹی اسکیم کودیکھیں گے:چیف جسٹس پاکستان

اسلام آباد پالیٹکس رپورٹ:چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثارنے حکومت کی ایمنسٹی اسکیم کے جائزے کاعندیہ دےدیا ۔ جمعرات کو پاکستانیوں کے بیرون ملک اثاثوں کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے چیف جسٹس ثاقب نثار نےکہا کہ ایمنسٹی اسکیم کودیکھیں گے،سرکاری اثاثوں کوایسے نہیں جانے دیں گے۔چیف جسٹس نے سرکاری زمین کی ملکیت سے متعلق کیس میں ریمارکس دیئے کہ پاکستانیوں کے بیرون ملک اثاثوں کاکیس جلدسماعت کے لیے مقررکریں گے۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک اکاﺅنٹس اوراثاثوں پرسخت ایکشن لیں گے۔