فیس بک پیج سے منسلک ہوں

2008 کا الیکشن فکس تھا ، چوہدری شجاعت نے پردہ فاش کر دیا

اسلام آباد پالیٹکس رپورٹ: مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے اپنی کتاب ’سچ تو یہ ہے‘ میں کئی رازوں کے پردہ اٹھادیا۔ سابق حکمران جماعت مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے انکشافات پر مبنی کتاب میں لکھا کہ 2008 کا الیکشن فکس تھا اور امریکا بے نظیر بھٹو (مرحومہ) کو وزیراعظم دیکھنا چاہتا تھا۔
چوہدری شجاعت نے انکشاف کیا کہ اس وقت کے وزیراعظم میرظفر اللہ خان جمالی کو سستی اور کاہلی کی وجہ سے وزارت ِ عظمیٰ سے ہٹایا گیا، اس وقت کے صدر پرویز مشرف سے افتخار چوہدری کی شکایت وزیر اعظم شوکت عزیز نے کی تھی اور چیف جسٹس افتحار چوہدری قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے پرویز مشرف سے صلح کرنے کو تیار تھے۔
کتاب کی رونمائی کے لیے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ جو کچھ کانوں سے سنا،آنکھوں سے دیکھا اور ہونے والے اقدامات کو من و عن اپنی کتاب میں تحریر کردیا۔