فیس بک پیج سے منسلک ہوں

چوہدری نثار سے زیادہ خطرناک آدمی پورے پاکستان میں نہیں

اسلام آباد پالیٹکس رپورٹ : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار سے زیادہ خطرناک آدمی پورے پاکستان میں نہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو اپنے کرتوتوں کی سزا مل رہی ہے، جو عوام کا لوٹا ہوا پیسہ کھایا اس کی سزا مل رہی ہے، سزا اور جزا کا نظام اسلام میں ہے تاہم نوازشریف کو بہادری کے ساتھ مقدمات کا سامنا کرنا چاہیے میں بھی تو کررہا ہوں۔

ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار کا مستقبل ختم ہوچکا ہے اور ایسے لوگوں کا مستقبل ختم ہی ہونا چاہیے، جو آدمی سسٹم میں فٹ نہیں ہوتا وہ ویسے ہی آؤٹ ہوجاتا ہے، اگر نواز شریف چوہدری نثار کو معاف کردیں تو ٹھیک ورنہ چوہدری نثار کا کوئی مستقبل نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنی قیادت سے کہوں گا ایسے لوگوں کو پارٹی میں لینا ہی نہیں چاہیے، چوہدری نثار سے زیادہ خطرناک آدمی پورے پاکستان میں نہیں۔