فیس بک پیج سے منسلک ہوں

نواز شریف اور افتخار چوہدری کیخلاف توہین عدالت کی درخواستیں خارج

اسلام آباد پالیٹکس رپورٹ / اللہ داد صدیقی : سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف اور سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے خلاف توہین عدالت کی درخواستیں خارج کردیں۔
چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔درخواستیں ریاض راہی ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی تھیں۔ سپریم کورٹ کی جانب سے درخواستیں درخواست گزار کی جانب سے عدم پیروی پرخارج کی گئیں۔