فیس بک پیج سے منسلک ہوں

چیف آف ڈیفنس کانفرنس : امن و استحکام کے لئے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

اسلام آباد پالیٹکس مانیٹر : چیف آف ڈیفنس کانفرنس میں امن و استحکام کے لئے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کابل میں ہونے والی کانفرنس میں امریکی سینٹ کام کے کمانڈر, افغانستان، قازقستان، کرغیزستان ،تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کےآرمی چیفس بھی موجود تھے ۔اس موقع پر تمام آرمی چیف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خطے میں امن و استحکام کے لئے باہمی تعاون جاری رکھا جائےگا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کابل میں چیفس آف ڈیفنس کانفرنس سے خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان نے اپنی سرزمین سے دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ختم کردی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی امن اور استحکام کا راستہ افغانستان سے گزرتا ہے،دہشت گرد 27 لاکھ افغان مہاجرین کی موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔ جنرل قمر باوجوہ کا کہناتھاکہ دہشت گرد موثربارڈرسیکیورٹی کوآرڈینشن کی  عدم موجودگی کا بھی فائدہ اٹھاتےہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دیںگے، پاکستان بھی دوسرے ملکوں سے ایسی توقع کرتا ہے۔آرمی چیف کا کہناتھاکہ اشتراکیت پرمبنی سوچ اوراستقامت ہی تمام چیلنجزکا جواب ہے، پاکستان اس سوچ کے تحت اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔