شریف خاندان اور اسحاق ڈار کیخلاف مقدمات میں پیشرفت کی رپورٹ سپریم کورٹ پیش

اسلام آباد(اللہ داد صدیقی ) نواز خاندان اور اسحاق ڈار کیخلاف کرپشن ریفرنسز کا معاملہ،نیب نے نگران جج کو پیشرفت رپورٹ پیش کر دی_

رپورٹ میں احتساب عدالت کے تمام حکمنامے شامل ہیں رپورٹ میں بیان ریکارڈ کرانے والے گواہان کے نام اور دیگر تفصیلات بھی رپورٹ میں شامل ہیں_آئندہ سماعت پر طلب کیے گئے گواہان کی تفصیلات بھی رپورٹ کا حصہ ہے_اسحاق ڈار کیس میں ہائی کورٹ کا جاری حکم امنتاع بھی رپورٹ میں شامل ہے _