اسحاق ڈار کا حکومتی سیاست اور امور میں مرکزی کردار برقرار, اگلے بجٹ کی تیاری شروع

اسلام آباد (معظم رضا تبسم ) بیماری کی بناء پر لندن میں علاج کے لئے مقیم حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے سینیٹر اسحاق ڈار کا حکومتی سیاست اور امور میں بدستور سرگرم مرکزی کردار برقرار ہے _ ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار لندن سے وزارت خزانہ امور کی بدستور نگران کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ وزارتوں اور اداروں کے مالیاتی امور کی نگرانی کے ساتھ آئندہ وفاقی بجٹ کی تیاری میں بھی مرکزی کردار برقرار ہے_

ذرائع نے بتایا ہے کہ سینیٹر اسحاق ڈار سے مختلف وزراء لندن سے براہ راست اپنی وزارتوں کے معا ملات بارے ہدایات لیتے ہیں_ جبکہ آئندہ وفاقی بجٹ کی تیاری کے لئے اسحاق ڈار سے مشاورت کے لئے لندن یاترا جا رہے ہیں_

گذشتہ ہفتے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سربراہ ماروی میمن نے بھی ان سے لندن میں ملاقات کی_  بی آئی ایس پی کے لوگو سے سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی تصویر ہٹائے جانے پر احتجاجی بیان جاری کئے اور اس خدشے کا اظہار کیا کہ حکومت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ختم کرنا چاہتی ہے تو اس وقت ماروی میمن لندن میں اسحاق ڈار سے ملاقاتیں کر رہیں تھیں_ جبکہ اسحاق ڈار نے لندن سے پیپلز پارٹی کے ایک مرکزی رہنما سینیٹر کو فون پر رابطہ کرکے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ختم نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی_ ذرائع کے مطابق اسحاق آئندہ وفاقی بجٹ کی تیاری میں لندن سے متحرک رہیں گے_