پانچ شوگر ملوں کی گنا خریدنے کی یقین دہانی , چیف جسٹس کا کسانوں کا موقف سننے سے انکار

اسلام آباد (اللہ داد صدیقی) سپریم کورٹ میں پانچ شوگر ملز نے 180 روپے فی من گنا خریدنے کی یقین دہانی کروادی ,یقین دہانی کروانے والی شوگر ملز میں جے ڈبلیو ڈی شوگر ملز، آر وائی کے شوگر ملز اور انڈس شوگر ملز، حمزہ شوگر ملز شامل ہیں_

چیف جسٹس ثاقب نثار نے سماعت کے دوران کسانوں کے وکیل سے کہا کہ ہمیشہ کہتا ہوں بابا رحمتے سے سچ بولیں، چیف جسٹس
بابے رحمتے سے سچ بولیں گے تو ہمیشہ ٹھیک رہیں گے,جس حد تک ریلیف دے سکتے تھے ہم نے دیا_اگر کسانوں کے حقوق متاثر ہوئے تو ہم بیٹھے ہیں، اعتزازاحسن  نے کہا کہ کسی کے کہنے پر اخباروں میں اشتہارات شائع کیے گئے_
جس پر چہف جسٹس نے کہا کہ جس کی آنکھیں اور کان اور دماغ بند ہوں وہ بہت ماڑا چیف جسٹس ہوتا ہے،
میری آنکھیں، کان اور دماغ عدالت کے اندر بھی کھلے ہیں اور باہر بھی، کسان کس کے کہنے پر عدالت آئے ہمیں سب پتہ ہے، ہم کسانوں کو اس وقت سنیں گے جب ان کی نیت پر اعتبار آئے گا_ کیس کی سماعت 18 اپریل تک ملتوی کر دی گئی_