شریفوں کا دورہ سعودیہ ناکام, اب تصادم چاہتے_ اعتزاز احسن

اسلام آباد ( معظم رضا تبسم ) پیپلز پارٹی کے رہنما و سنئیر وکیل اعتزاز احسن کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قصور واقعہ پنجاب حکومت کی نااہلی ہے،اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ شریف برادران سعودیہ جانے کی ریس لگا رہے ہیں. بڑے بھائی کا رونا دھونا ختم نہیں ہورہا. شریف برادران کا دورہ سعودیہ ناکام ہوا اور نوازشریف اداروں کیساتھ تصادم چاہتے ہیں. شہباز شریف جانے دو چھوڑ دو کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں. اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ نوازشریف کے لیے اڈیالہ جیل کو وزیراعظم ہاؤس بنا دینگے کیونکہ نوازشریف کی باتوں پر توہین عدالت بنتی ہے۔پانچ ججوں کا نام لیے بغیر اعلٰی عدلیہ پر تنقید کی جارہی ہے. اعتزاز احسن نے حدیبیہ پیپر ملز کیس میں شریف برادران کو فیور دی جارہی ہے جبکہ فوجداری مقدمہ کبھی زائد المیعاد نہیں ہوتا.