شریفوں کا بچوں سے زیادتی اور قتل کے مجرموں کیلئے نرم رویہ برداشت نہیں_ بلاول بھٹو

اسلام آباد ( معظم رضا تبسم ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے قصور میں معصوم بچی سے زیادتی کے بعد قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 7 سالہ زینب کا قتل شریفوں کے اقتدار کے منہ پر تمانچہ ہے, شریفوں کی حکومت اس طرح کے وحشیانہ واقعات کو نظرانداز کرتی رہی ہے,گذشتہ سال فقط قصور میں 10 اور شیخوپورہ میں اس طرح کے 11 واقعات ہوئے,لگتا ہے پنجاب کے کچھ علاقے بچوں خصوصاً بچیوں کے لیئے جہنم بنا دیئے گئے ہیں ,لیکن شریفوں نے اپنے آپ کو ذمے داریوں سے بری الذمہ قرار دے رکھا ہے,بچوں سے زیادتی اور قتل کے ہولناک واقعات نے معاشرے کے ہلا دیا ہے, ان جرائم میں ملوث مجرموں سے شریفوں کا نرم رویہ برداشت نہیں کریں گے ,بچوں سے زیادتی و قتل میں ملوث مجرموں کے خلاف کیس داخل کیئے جائیں_بچوں کا تحفظ پیپلز پارٹی کی اولین ترجیحات میں شامل ہےان تمام والدین سے ہمدردی ہے جن کے بچے اس طرح کے ظلم کا شکار ہوئے, پیپلز پارٹی بچوں کے خلاف بربریت کا ہر فورم پر آواز اٹھائیگی_

سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پاری نیر بخاری نے کہا ہے کہ قصور میں محصوم بچی کا اغوا اور ذیادتی لرزہ خیز واقعہ ہے نیر بخاری مجرمین گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے_درندگی کے مرتکب مچرم نشان عبرت بنائے جائیں _نیر بخاری نے محصوم بچی کے والدین سے ھمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی عہدیداروں کو ہدایت کی کہ مظلوم بچی اور والدین کی بھرپور مدد کریں_