طیبہ تشدد کیس : راضی نامہ مسترد,پندرہ فروری تک شواہد جمع کرنیکی ڈیڈ لائن

اسلام آباد ( اللہ داد صدیقی ) سپریم کورٹ نے جج کے گھر میں تشدد کا نشانہ بننے والی معصوم طیبہ کے والدین کی جانب سے کیے گئے راضی نامے کو مسترد کر دیا ہے  _عدالت نے طیبہ تشدد کیس کے ٹرائل میں تاخیر پر بھی برہمی کا اظہار کیا، سپریم کورٹ نے کیس میں شواہد اکٹھے کرنے کیلئے 15 فروری تک ڈیڈ لائن دیدی  _

گھریلو ملازمہ طیبہ پر تشدد کے کیس پر سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی،،عدالت نے طیبہ تشدد کیس کے ٹرائل میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کیا۔۔ عدالت نے ایڈیشنل سیشن جج راجہ خرم کی گھریلو ملازمہ کے والدین سے راضی نامے کی درخواست خارج کر دی۔۔فاضل جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ طیبہ تشدد کیس کا ٹرائل جاری ہے، راضی نامے کی درخواست کا کوئی میرٹ نہیں۔۔ عدالت نے طیبہ تشدد کیس میں شواہد اکٹھے کرنے کیلئے 15 فروری تک ڈیڈ لائن دیدی۔