فیس بک پیج سے منسلک ہوں

صدر ٹرمپ کا دماغی معائنہ … ترجمان وائٹ ہاؤس نے کیا بتایا

اسلام آباد پالیٹکس مانیٹر :ٹرمپ کا طبی معائنہ والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر میں جمعے کوہوگا۔وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کا سالانہ میڈیکل چیک اپ جمعے کو ہوگا۔طبی معائنے میں دماغی معائنہ شامل نہیں۔وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے امریکی اخبار سے گفتگو میں کہا کہ میڈیا میں صدر ٹرمپ کے دماغی توازن ٹھیک نہ ہونے سے متعلق پروپیگنڈا کیا گیا جب کہ صدرذہین اور فوری فیصلہ ساز ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے نائب پریس سیکریٹری ہوگن گڈلے کاکہنا ہے کہ میڈیا ٹرمپ کی ذہنی کیفیت کو منفی طور پر بڑھا چڑھا کے پیش کررہا ہے لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے ۔صدر ٹرمپ سیاست کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں میں بھی کافی مہارت رکھتے ہیں۔

ہوگن گڈلے نے ماہرین نفسیات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو ڈاکٹرز صدر ٹرمپ کی ذہنی کیفیت سے آگاہ نہیں اور نہ کبھی ان سے ملے انہیں ایسے بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔