نیب میں خالی آسامیاں سات دن میں پر کرنے کا حکم

اسلام آباد ( اللہ داد صدیقی ) سپریم کورٹ نے نیب میں خالی آسامیاں سات دن میں پر کرنے کا حکم دیدیا- پراسیکیوٹر جنرل نیب کی تقرری معاملہ کی سماعت جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے کی،نیب میں خالی آسامیاں سات دن میں پر کرنے کا حکم دیایا-
اٹارنی جنرل نے دوران سماعت بتایا کہ احتساب عدالتوں میں خالی آسامیوں پر دس دن میں تقرری مکمل۔ہو جاے گی- جسٹس گلزار نے کہا کہ کسی کو نوازنے کے لیے جان بوجھ کر تاخیر نہ کی۔جائے، ہم نے بھی اپنا حساب کتاب کررکھا ہے-اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے بتایا کہ احتساب عدالتوں میں ججز کی تقرری بارے چیف جسٹس اسلام اباد ہائیکورٹ سے رائے لیں گے-
جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ جج کی ریٹائرمنٹ سے دو ماہ قبل وزارت قانون کو خالی اسامی پر کرنے کا عمل شروع کر دینا چاہئے، جج کے ریٹائر ہونے کے اگلے دن نئے جج کو زمہ۔داری سنھبال لینی چاہیے-  سپریم کورٹ نے وزارت قانون سے دو ہفتوں میں رپورٹ مانگ لی-