پنجاب میں سرکاری سکولوں کی نجکاری : سیکرٹری تعلیم پنجاب کی سرزنش

اسلام آباد ( اللہ داد صدیقی ) پنجاب میں سکولوں کی نجکاری کیخلاف دائر درخواست پر سماعت،سپریم کورٹ میں سیکرٹری تعلیم پنجاب کی سخت سرزنش,بہترین تعلیمی سہولیات کی فراہمی صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے، جسٹس گلزار احمدنےاستفسار کیا کہ پنجاب کے سکول ایجوکیش فائونڈیشن کے حوالے کیوں کیے گئے؟یہ طارق محمود کون ہیں؟؟ جنہیں تمام سکول دیکر نوازا گیا,سیکرٹری صاحب بہت ہوگیا، اب ایسے نہیں چلے گا_

بدھ کو پنجاب کے سکول نجی شعبے کو دئیے جانے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی_جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی_

وکیل درخواست گزار سیف الحق نے آگاہ کیا کہ عدالت نے 2013 میں سکول فعال کرنے کا حکم دیا تھا،حکومت نے سکول اراکین اسمبلی اور دیگر افراد کو ٹھیکے پر دیدیے_

جسٹس گلزار نے کہا کہ سیکرٹری صاحب ایسا نہ ہو ایجوکیشن فائونڈیشن کا قیام ہی کالعدم قرار دیدیں_عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کر دیا_سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دی گئی_