فیس بک پیج سے منسلک ہوں

دشمنیاں نہیں بڑھانی , نواز شریف کا بیان افسوسناک: شیری رحمان

اسلام آباد ( معظم رضا تبسم ) پیپلز پارٹی کی سینیٹر  شیریں رحمان نے پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کیمرہ اجلاس تھا اس لیے اس حوالے سے کچھ بھی بتایا نہیں جاسکتاجب بہت سے دروازے بند ہوجائیں تو بہت سے نئے راستے بھی کھل جاتے ہیں،وقت آگیا ہے کہ پاکستان پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے پالیسی پر نظر ثانی کرےتمام سیاسی جماعتیں قومی سلامتی سے متعلق امور پر سیاست سے بالا ہوکر سوچیں, ہمیں دشمنیاں بڑھانے کی بجائے دوستیوں کو بڑھانا ہوگاتمام قیادت کو ایک پیج اور قوم کو متحد کرنا ہوگا اور یہ زمہ داری حکومت وقت کو ادا کرنا ہوگی نواز شریف کی پریس کانفرنس سے مایوسی ہوئی، ایسے موقع پر ایسا بیان افسوس ناک تھا_