فیس بک پیج سے منسلک ہوں

چیف جسٹس کا ازخود نوٹس: 19سرکاری ہسپتالوں کے سربراہ سپریم کورٹ طلب

اسلام آباد ( اللہ داد صدیقی )چیف جسٹس آف پاکستان نےلاہور کےسرکاری ہسپتالوں کی حالت زار کا ازخود نوٹس لے لیا_ترجمان سپریم کورٹ کے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ لاہور کے تمام سرکاری ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو نوٹسز جاری کردئیے_چیف جسٹس نے ہسپتالوں کی حالت زار سے متعلق ازخود نوٹس کیس پر ہفتہ کو بھی عدالت لگائیں گے_ لاہور کے19سرکاری ہسپتالوں کے ایم ایس کو ہفتے کو لاہور رجسٹری میں طلب کرلیاہے _ چیف جسٹس نے ہدایت کی ہے کہ حکام ہسپتالوں میں دستیاب سہولیات ادویات کی فراہمی سے متعلق بھی رپورٹ پیش کریں_زندگی بچانے والی اور مفت ادویات کی فراہمی اور مریضوں کیلئے ہسپتال میں میسرنہ ہونے والی ادویات سے متعلق بھی رپورٹ طلب کی گئیں ہیں_ ترجمان سپریم کورٹ نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ عوام زندگی بچانے والی ادویات اور ایمرجنسی آلات غیرفعال ہونے کا رونا رو رہے ہیں_