بلاول بھٹو کا سلمان تاثیر کو خراج عقیدت, پارٹی اثاثہ قرار

اسلام آباد ( معظم رضا تبسم ) پاکستان پیپلز پارٹی نے سابق گورنر پنجاب کی ساتویں برسی پر سلمان تاثیر کو خراج عقیدت پیش کیا ہے_چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شہید سلمان تاثیر کی ساتویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے_ بلاول بھٹو نے اپنےبیان میں کہا ہے کہ سلمان تاثیر نے کچلے اور پسے ہوئے طبقات کی حمایت کی ۔ سلمان تاثیر نے جمہوریت کی بحالی کے خاطر آمریت کی مزاحمت کی ۔ لمان تاثیر پاکستان پیپلزپارٹی کا بہترین اثاثہ تھے ۔  سلمان تاثیر 1973 کے آئین کی اصل صورت میں بحالی کے حامی تھے ۔  سلمان تاثیر آئین اور قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے تھے ۔