پاناما کیس بنچ بارے مہم پر دانیال عزیز کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

اسلام آباد ( اللہ داد صدیقی ) پانامہ بنچ کے اراکین کیخلاف توہین آمیز اور اشتعال انگیز مہم پردانیال عزیز کیخلاف کارروائی کیلئے سپریم کورٹ آف پاکستان میں درخواست دائر کر دی گئی ,درخواست دانیال عزیز کے آبائی علاقے نارووال کے رہائشی ندیم نثارکی جانب سے دائر کی گئی ہے_ 

درخواست میں آئین پاکستان کے آرٹیکل 204 کے تحت دانیال عزیز کیخلاف کارروائی کی استدعا کی گئی ہےدانیال عزیز کیخلاف 2003 کے توہین عدالت آرڈیننس کے تحت کارروائی کی بھی عدالت عظمیٰ سے درخواست کی گئی ہے_

درخواست گزار ندیم نثار نے قرار دیا ہے کہ دانیال اپنے حلف سے روگردانی کرتے ہوئے عدلیہ کی تضحیک و توہین کیلئے پوری مہم جوئی میں مصروف ہیں، سابق نااہل وزیر اعظم کی موجودگی میں دانیال عزیز کی عدلیہ کیخلاف نفرت انگیز تقرر سماجی میڈیا پر زیر گردش ہے، اس محفل میں دانیال عزیز نے پانامہ بنچ کے ایک معزز رکن جج کو بطور خاص سکینڈلائز کرنے کی کوشش کی، ندیم نثارتوہین اور نفرت انگیز مہم کے ذریعے دانیال عزیز نے عدالت عظمیٰ میں زیر التواء بہت سے مقدمات پر اثرانداز ہونے کی سازش کی_ درخواست میں سماجی میڈیا پر چلنے والے نفرت انگیز مواد کو فوری ہٹانے کا حکم اور دانیال عزیز کیخلاف آئین اور توہین عدالت قانون کے تحت سخت کارروائی کی استدعا کی گئی ہے_