نواز شریف کا ایک بار پھر عوامی مہم چلانےکافیصلہ

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن )کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کا ایک بار پھر عوامی مہم چلانے کافیصلہ کیا ہے ،وہ اس سلسلے میں 19 اکتوبر کو ایبٹ آباد میں جلسے سے خطاب کریں گے ۔

مسلم لیگ ن کی عوامی  مہم کا فیصلہ جاتی امرارائےونڈ میں مسلم لیگ ن کے صدرمحمدنوازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں کیاگیا۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ شہبازشریف، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، پرویز رشید، مریم نواز اور اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال سمیت دیگر اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔

ن لیگ کے اہم مشاورتی اجلاس میں آئینی ترامیم ، حلقہ بندیوں، آئندہ انتخابات، پنجاب بھر میں جلسوں اور دیگر معاملات پر گفتگو ہوئی،اس موقع پر 19 اکتوبر کے ایبٹ آباد جلسے کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا ۔

مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ نوازشریف رواں ماہ شیخوپورہ اور اس کے بعد ملتان میں جلسوں سےبھی خطاب کریں گے۔