اسلام آباد پالیٹکس مانیٹر :افغانستان کے دارالحکومت کابل میں فوجی کیڈٹس کے مرکز میں خود کش دھماکے سے 15 زیرتربیت اہلکار ہلاک ہوگئے۔

افغان وزارت دفاع کے ترجمان دولت وزیری نے میڈیا کو بتایا ہے کہ  کیڈٹس کی بس کو ملٹری اکیڈمی سے باہر آتے گیٹ پر ایک خود کش حملہ آور نے اس کو نشانہ بنایا۔خودکش حملہ آور پیدل تھا اور دھماکے کے نتیجے میں 15 کیڈٹس ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے

افغان دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہ دوسرا خود کش دھماکا ہے جبکہ گزشتہ چار روز میں یہ ساتواں واقعہ ہے جس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد دوسو سے زائد ہوگئی ہے جبکہ سیکڑوں افراد زخمی ہوگئے

دہشت گردوں کی جانب سے پچھلے ایک ہفتے کے دوران پانچویں مرتبہ افغان سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا گیا ہے, کابل میں گزشتہ روز دو مساجد کو نشانہ بنایا گیا تھا پہلے ایک امام بارگاہ میں خودکش دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک اور 45 زخمی ہوگئے جبکہ دوسری مسجد میں فائرنگ اور دھماکے سے 33 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے تھے-