بھارت : دو ماہ میں تیسرا صحافی قتل

اسلام آباد پالیٹکس ڈیسک : بھارتی ریاست اترپردیش میں ہندی اخبار دینک جگران سے تعلق رکھنے والے صحافی برجیش مشرا کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔گزشتہ ماہ بھارتی ریاست تری پور کے دارالخلافہ اگرتلہ میں بھی ایک مظاہرے کے دوران مشتعل ہجوم نے شنتنا بھومک نامی صحافی کو تشدد کے بعد قتل کردیا تھا قبل ازیں بل بھارت کی سینیر خاتون صحافی گوری لنکیش کو بھی بنگلورو میں ان کی رہائشگاہ کے باہر گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ بھارت میں 2 ماہ کے دوران صحافیوں کے قتل کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔  بھارت میں صحافیوں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی تنظیم کی رپورٹ کے مطابق 1990 سے اب تک بھارت میں 30 صحافیوں کو قتل کیا جا چکا ہے۔