پاناماکیس : ایس ای سی پی کے ریکارڈ میں تبدیلی کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل

اسلام آباد پالیٹکس رپورٹ / اللہ داد صدیقی : پانامہ کیس تحقیقات کے لئے بنائی گئی جے آئی ٹی کی شکایت پر تحقیقاتی کمیٹی قائم، سپریم کورٹ کے حکم پر قائم چار رکنی تحقیقاتی کمیٹی کا ایف آئی اے نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ایس ای سی پی کے ریکارڈ میں تبدیلی کی تحقیقات کیلئے ڈی جی ایف آئی اے نے چار رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی ۔ تحقیقاتی کمیٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ونگ ہیڈکوارٹر مقصود الحسن کی سربراہی قائم کی گئی ہے۔ تحقیقاتی کمیٹی میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز خان اور طاہر تنویر اور فاروق لطیف شامل ہونگے۔ جے آئے ٹی سپریم کورٹ کی ہدایت پر ایس ای سی پی کے خلاف تحقیقات کریگی ۔پانامہ کیس جے آئے ٹی نے سپریم کورٹ میں ایس ای سی پی پر ریکارڈ میں تبدیلی کا الزام لگایا تھا۔