سکھر کے شہری کو دھمکیاں: الیکشن کمیشن نے خورشید شاہ کو طلب کر لیا

اسلام آباد پالیٹکس رپورٹ/ معظم رضا تبسم: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سکھر کے شہری کو دھمکیاں دینے پر طلب کرلیا ہے۔ سکھر کے رہائشی عبدالغفار کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو درخواست دی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ خورشید شاہ نے ہالار میمن کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی سکھر کے چیئرمین، سیکرٹری اور غنڈہ گرد عناصر کو اس کی زمین چھیننے کے لئے اکسایا، اس کے علاوہ خورشید شاہ نے زمین زبردستی چھننے کی دھمکیاں بھی دیں۔
الیکشن کمیشن نے شہری کی درخواست پر خورشئید شاہ کو نوٹس جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ 19 جون کو الیکشن کمیشن میں پیش ہوں۔