مقدمات کی سماعت کے لیے سپریم کورٹ کے 4 بنچ تشکیل

اسلام آباد پالیٹکس رپورٹ/اللہ داد صدیقی:چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے 8سے 12مئی کے دوران مقدمات کی سماعت کے لیئے 4بنچ تشکیل دے دیئے ہیں ۔بنچ نمبر 1جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل ہے۔بنچ نمبر2 جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں جسٹس مقبول باقر اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل ہے۔بنچ نمبر3جسٹس گلزار احمد اور جسٹس دوست محمد خان پر مشتمل ہے۔بنچ نمبر4جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل ہے۔