ایس ایچ او قتل کرنیوالے کی بیوی گرفتار، گینگ کے دو ڈاکو ہلاک

فیصل آباد/ میاں یاسر رؤف:  مہر ندیم انجم سیال ایس ایچ او مدینہ ٹاؤن اور ان کے گن مین کنسٹیبل رانا شہزاد کو شہید کرنے والے حافظ سلیمان عرف شبیر رندھاوا گینگ کے دو ڈاکو قیصر عرف قیصری اور فیاض عرف عثمان موٹا کشمیری پولیس مقابلہ میں ہلاک ہو گئے۔

یاد رہے کہ قیصر عرف قیصری ملت ٹاؤن کے دو ملازمان کو اور مہر ندیم انجم سیال ایس ایچ او مدینہ ٹاؤن کو شہید کرنے میں شامل تھا اور عثمان موٹا کشمیری ملت ٹاؤن کے دو ملازمان کو شہید کرنے میں شامل تھا۔ مزید کاروائی میں پولیس نے حافظ سلیمان عرف شبیر رندھاوا کی بیوی عابدہ کو دوبارہ حافظ آباد سے گرفتار کر لیا ہے اور اس کی بیٹی پہلے ہی پولیس کی حراست میں ہے ۔ ملزمان کی گرفتاری جلد متوقع ہے۔