زرداری کے فرنٹ مینز کی گمشدگی کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کا فیصلہ

اسلام آباد پالیٹکس رپورٹ / معظم رضاتبسم:پیپلزپارٹی نے سابق صدر آصف علی زرداری کے مبی نہ فرنٹ مینز اور پارٹی کے لاپتکارکنوں کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کافیصلہ کر لیا۔ پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 12 اپریل 2017 بروز بدھ دوپہر 2 بجے کمیٹی روم نمبر 2 میں بلا لیا گیا ہے ۔ اجلاس کی صدارت قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کریں گے ۔ اجلاس میں پیپلزپارٹی کی طرف سے قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکمت عملی،ملک میں بڑھتی ھوئی لوڈشیڈنگ ،مہنگائی میں ہوشربا اضافہ،تشویشناک حد تک بڑھتے ھوئے اندرونی اور بیرونی قرضہ جات۔سندھ میں پانی کی کمی کا معاملہ ۔۔پارٹی کارکنان کی گمشدگی/غیرقانونی گرفتاریاں اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔