سپریم کورٹ نے پانچ نیب ڈی جی ڈی نوٹیفائی کر دئیے

اسلام آباد پالیٹکس رپورٹ/اللہ دادصدیقی: نیب میں غیر قانونی تعیناتیوں سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت بدھ کو جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی

عدالت عظمی کے بنچ نے نیب کے 102 زائد افسران کی تعلیمی قابلیت جانچنے کے لئے کمیٹی قائم کر دی

سیکرٹری نیب نے بتایا کہ 137 ملازمین سے 37ملازمین ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔۔
بنچ نے ہدایت دی کہ کمیٹی میں سیکریٹری سٹیبلمنٹ۔ ڈی جی ایچ آر نیب۔ ایک میمبر فیڈرل پبلک سروس کمیشن شامل ہونگے۔کمیٹی ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کرکے ان کا موقف سنے گی۔ کمیٹی دو ماہ کے اندر اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کرائے گی۔
عدالت نے نیب ڈی جی عثمان مجید کو ملازمت کے لئے اہل قرار دے دیا۔ ڈی جی نیب کوئٹہ۔ لاھور اور کراچی سمیت ڈی جی آگاھی عالیہ رشید کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم دے دیا تاہم ڈی نو ٹیفائی ہونے والے ڈی جیز کو مراعات مل سکیں گی۔