دہشتگرد حملے : صدر اوبامہ امریکی قوم سے جلد اہم خطاب کرینگے

اسلام آباد پالیٹکس رپورٹ : صدر اوبامہ کاجلد امریکی قوم سے خطاب متوقع ہے ۔ امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاءوس کے پریس سیکرٹری نے بتایا ہے صدر باراک اوبامہامریکہ کو درپیش دہشتگردی کے وسیع تر خطرات بارے عوام کو آگاہ کریں گے ۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کا نائن الیون سانحہ کے بعد اہم خطاب ہوگا۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر حالیہ دہشتگرد حملوں کے حوالے سے نائن الیون سانحہ کے بعد جیسا کوئی غیر متوقع اعلان کر سکتےہیں۔