اچانک فسادات پھوٹ پڑے،5 اراکین اسمبلی کے گھر نذر آتش

اسلام آباد پالیٹکس مانیٹر: بھارتی ریاست منی پور میں فسادات کے نتیجے میں ریاست کے وزیر صحت سمیت 5  ارکان اسمبلی کے گھروں کو آگ لگادی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شمال مشرقی ریاست منی پور میں متنازع بل کی منظوری کے بعد اچانک فسادات پھوٹ پڑے جس کے نتیجے میں مشتعل افراد نے ریاست  کے وزیر صحت سمیت 5 ارکان اسمبلی کے گھروں کو نذرآتش کردیا، واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور مشتعل افراد کو منتشر کرنےکے لئے آنسو گیس اور لاٹھی چارج شروع کردیا تاہم مظاہرین کی جانب سے شدید مزاحمت کی گئی۔

پولیس کے مطابق فسادات متنازع بل کی اسمبلی سے منظوری کے بعد شروع ہوئے جس کے تحت ریاست کے باہر سے آنے والے افراد کو منی پور میں داخلے کے لیے اجازت نامے کی ضرورت پڑے گی۔ واضح رہے کہ منی پور میں گزشتہ تین سالوں میں اسی متنازع بل کی وجہ سے  شدید فسادات دیکھنے میں آئے ہیں۔