چین ،فلپائن تنازعہ کا حل بات چیت : پاکستان

اسلام آباد(اسلام آباد پالیٹکس رپورٹ ) پاکستان نے کہا ہے کہ چین اور فلپائن کو جنوبی چینی سمندر کے جزائر بارے باہمی تنازعات بات چیت سے حل کرنا چاہئیں۔منگل کو وزارت خارجہ کی ترجمان نے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان جنوبی چین سمندرمیں جزائر پر ہونے والی حالیہ پیش رفت سے آگاہ ہے ۔ پاکستان جزائر پر دعوی کے معاملہ کو طے شدہ ڈیکلریشن آف کنڈکٹ آف پارٹیز (سی او ڈی ) کے تحت پرامن طریقے سے حل کی حمایت کرتا ہے ۔