مودی نے شادی کا اعتراف کر لیا ، بیوی نے علیحدگی اختیار کر لی تھی

اسلام آباد پالیٹکس رپورٹ :اپنی کامیابی کو ہمیشہ “اکیلا” ہونے سے تعبیر کرنے والے بھارتی جنتا پارٹی کے رہنما نریندر مودی نے بھی بالآخر اپنی شادی کا اقرار کر ہی لیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی نے ملک میں جاری انتخابات کے لئے جو کاغذات نامزدگی فارم جمع کرائے ہیں اس میں انھوں نے پہلی بار اپنی بیوی کا نام یشودابن ظاہر کیا ہے۔ یشودابن کا تعلق بھی نریندر مودی کے آبائی گاﺅں ودھ نگر سے ہی ہے اور وہ ایک ریٹائرڈ اسکول ٹیچر ہیں یشودابن کی مودی سے علیحدگی ہو چکی ہے اور اس کی وجہ یشودابن یہ بتاتی ہیں کہ مودی کے پاس ان کے لئے وقت ہی نہیں تھا ۔