بنگلہ دیش: عبدالقادر مُلا کو پھانسی دے دی گئی

اسلام آباد پالیٹکس رپورٹ: بنگلہ دیش میں اپوزیشن پارٹی جماعت اسلامی کے رہنما عبدالقادر مُلا کو سزائے موت دے دی گئی ہے۔ قبل ازیں بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے عبدالقادر مُلا کی سزا کے خلاف اپیل خارج کر دی تھی۔ جماعت اسلامی اور سب سے بڑی اپوزیشن جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی نے پھانسی کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکی دے رکھی ہے۔ ان پر1971ء میں بنگلہ دیش کی آزادی کے وقت قتل اور دیگر جرائم کا الزام تھا۔ دریں اثناء حکومت مخالف مظاہروں میں کم از کم تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔