فیس بک پیج سے منسلک ہوں

صدارتی انتخابات : ممنون حسین مسلم لیگ( ن) کے باضابطہ امیدوار

اسلام آباد: (معظم رضا تبسم )۔۔
مسلم لیگ (ن) نے صدارتی امیدوار کیلئے ممنون حسین کو باضابطہ طورپرنامزد کردیا ہے۔ ن لیگ کے رہنما ممنون حسین کا کہنا ہے کہ مجھے صدارتی امیدوار کے لیئے باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ کل خود کاغذات نامزدگی جمع کرانے جائیں گے۔مسلم لیگ ن کے نامزد صدارتی امیدوار ممنون حسین کا تعلق کراچی کی تاجر برادری سے ہے، اور وہ سندھ کے گورنر بھی رہے ہیں۔گو ممنون حسین صرف چار ماہ کے لیے ہی گورنر سندھ رہے کہ نواز حکومت کا تختہ الٹ گیا، لیکن اس دوران اور اس کے بعد انہوں نے جو کردار ادا کیا وہ شریف خاندان کی توقعات سے زیادہ تھا۔
خاموش طبع اور منکسرالمزاج ممنون حسین کے پاس کوئی بڑا پارٹی عہدہ نہیں ہے اور نہ ہی وہ کبھی کسی پارٹی یا سرکاری عہدے کے امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ لیکن گزشتہ کچھ عرصے سے ممنون حسین کی شریف برادران سے قربت بڑھتی چلی گئی ہے۔ بالخصوص انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم کے دوران ممنون حسین کا جو رسوخ سامنے آیا اس نے بہت قریبی اور اہم سمجھے جانے والے پارٹی رہنماو¿ں کو بھی اگر حیران نہیں تو پریشان ضرور کر دیاتھا۔
مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق صدارتی انتخابات میں ان کے نامزد امیدوار کو 400ووٹوں سے فتح ملنے کا امکان ہے ۔