فیس بک پیج سے منسلک ہوں

کالم

این آر او، اٹھارویں ترمیم کا درد سر، پیناڈول کی کس کو ضرورت؟

سو دن میں انقلاب برپا کرنے کے دعوؤں کیساتھ مسند اقتدار سنبھالنے والے وزیراعظم کی دو ماہ میں کارکردگی یہی ہے کہ وہ متنازعہ فیصلے کرکے واپس لینے یعنی ’’ یو ٹرن ‘‘کے ریکارڈ قائم کرگئے ہیں سو دن میں بڑی تبدیلی کے وعدہ سے بھی مکرتے  مکرتے چھ ماہ اور دوسال تک چلے گئے ہیں ۔
وزیر… Continue reading

تھر المیہ ، جواب الجواب سیاست اور بلاول بھٹوکا ادراک

پاکستانی سیاست کا یہ المیہ ہے اور خصوصا حکمران سیاسی جماعتیں ، وفاق میں ہوں یا صوبہ ایک ہی قسم کا رجحان اوڑھنا بچھونا بنائے ہوئے ہیں۔ خصوصا سوشل میڈیا کے دور میں جب ہر کس و ناکس آزادی سے رائے دینے کا حق حاصل کر چکا ہے ۔ اپنی حکمرانی کی خامیوں کو چھپانا ہے اور دوسروں کی خامیاں… Continue reading

اقتصادی دہشتگرد کون، احتساب کس کا؟

نیا پاکستان بن رہاہے پرانا پاکستان کرپٹ قرار دیا جا رہا ہے ، بتایا جا رہا خزانہ لٹ چکا اوراب لوٹنے والوں کا کبھی سعودی اور کبھی چینی ماڈل کے ذریعے بدعنوان سیاستدانوں سے لوٹی ہوئی دولت نکالنے کی نوید سنائی جا رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر WhoIsEconomicTerrorist# کے عنوان سے پاکستان کے عوام کا نفسیاتی آپریشن کیا جارہا ہے… Continue reading

بھٹو کے’ خواب بینظیر ‘ کی تعمیر کا سوال !

پاکستان پیپلزپارٹی اکیاون برس کی ہونے کو ہے۔ پاکستانی سیاست کی روایت پیپلز پارٹی کے بھٹو ازم فلسفے، اور ’روٹی کپڑا اورمکان’ کے نعرے نے عام پاکستانی کو اس حد تک متاثر کیا کہ آج تک اس کی تاثیر سماج میں موجود ہے۔ستر کی دہائی سے پاکستانی سیاست بھٹو اور اینٹی بھٹو میں منقسم چلی آرہی ہے۔حتی کہ بینظیر بھٹو… Continue reading

صدارتی انتخاب: مشترکہ امیدوار کی آفر اوراپوزیشن قیادت کی نیتیں

شہراقتدار کی غلام گردشوں میں پارلیمنٹ میں ہونیوالا یہ واقعہ زیر گردش ہے۔ جس کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کے اہم وزیر نے اعتزاز احسن کو پی پی اور پی ٹی آئی کا مشترکہ صدارتی امیدوار بنانے کی تجویز دی تھی۔ “چوہدری وزیر” نے خود اعتزاز احسن کا نام خورشید شاہ اور راجہ پرویز اشرف کو… Continue reading

نومنتخب کپتان اعظم اورسردار اعلی پنجاب سے سوال

 منتخب ہونے کے بعد وزیراعظم ملٹری سیکرٹری کی رہائش گاہ میں منتقل ہو گئے ۔ عوام میں بلا بلا کے تبصرے جاری ہیں تاہم یہ تو کہنا انتہائی غیر مناسب ہوگا کہ بین الاقوامی میڈیا اور حکومتیں جو مرضی کہتی رہیں کہ کون اقتدار میں لایا ہمیں تو تب یقین آیا جب نومنتخب وزیر اعظم نے جس کوٹہ… Continue reading

ریٹائرڈ جرنیل ۔۔۔ درویشی بھی عیاری ، سلطانی بھی عیاری

 سپریم کورٹ ، پاکستان کی اعلی ترین عدالت ہے، اور اس کا چیف جسٹس اعلی ترین جج ہوتا ہے، آئین میں یہی لکھا ہے قانون سے کوئی بالاتر نہیں اور سپریم کورٹ کی جواب طلبی پر تمام ادارے ریکارڈ حاضر کرنے کے پابند ہیں۔ بعین پارلیمنٹ کو بھی تمام ادارے جوابدہ اور طلبی پر ریکارڈ فراہم کرنے کے بھی… Continue reading

بدلتا بیانیہ : نئے پاکستان میں بھی بلاول بھٹو کی جیت

انتخابات 2018  میں تمام تر کوششوں کے بعد بھی پاکستان تحریک انصاف اقتدار کے سنگھاسن پر پہنچنے کےلئے مطلوبہ اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی اب نااہل ترین قرار پانے والے ان سیاسی جماعتوں سے اتحاد بنا رہے جو کالعدم ہوئے تو نام بدل کر انتخابات میں حصہ لیا جس پر پوری دنیا نے انتخابی عمل کو مشکوک قرار… Continue reading

شہباز ، عمران، زرداری اقتدار کے لئے کس پر نظر جمائے؟

خلائی مخلوق سیاست کا مرکز و محور ہے۔ خلائی مخلوق جسے سیاسی قیادتیں اشاروں کنایوں میں اقتدار بانٹنے کے کردار کی حامل قرار پا رہی – اب تک خلائی مخلوق کی سامنے والی تعریفوں سے یہی نتیجہ نکلاتا ہے کہ یقینا طاقت کے سر چشمے عوام سے اسکا تعلق نہیں بنتا جسے سیاسی قیادتیں اپنے جیالے، متوالے او سدھائے ہوئے… Continue reading

غیر جمہوری حکایت : لاہور اے ۔۔۔۔ لاہور اے

غیر جمہوری دور تھا۔ غیر جمہوری سیاست کی داغ بیل ڈالی جا رہی تھی۔  پنجاب میں آمر کی آشیر باد رکھنے والی جماعت کی حمایت کے لئے مہم چلائی گئی ۔ بسوں کے اڈے پر ہاکری کرنے والا  جو کنڈیکٹر بنا اور پھر پشاور آنے جانیوالی بسوں میں مبینہ دھندوں کے نتیجہ میں ٹرانسپورٹر اور پھر پیسے… Continue reading

انتخابی مہمات: کون کیا کھو رہا ,کیا پا رہا؟

مسلم لیگ ن کی حکومت آخری بجٹ پیش کر چکی ہے۔ نگران حکومت کی تشکیل حکومت اور اپوزیشن کے لئے اگلا ہدف ہے ۔ موجودہ اسمبلیوں کی مدت ختم ہونے میں اب صرف تین ہفتے باقی رہے گئے ہیں۔ ن لیگ حکومت کا آخری بجٹ پیش ہوتے ہی ملک میں انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز ہوگیاہے مگر انتخابات کا بروقت… Continue reading

فیض آباد دھرنا:صرف حکومت نہیں پوری پارلیمنٹ پر لٹکتی تلوار

پیپلزپارٹی کی گولڈن جوبلی تقریبات بھی متاثرہو سکتی ۔۔ فیض آباد دھرنے والوں سے حکومتی مذاکرات اور پیش منظر بارے معظم رضا تبسم کی ویڈیو دیکھنے کے لئے تصویر پر کلک کریں

امریکی انتباہ ، بلوچستان بدامنی، فیض آباد دھرنا اورحکومتی لائحہ عمل

پاک امریکی فوجی حکام کی ملاقات ، بلوچستان میں بدامنی اور فیض آباد دھرنا کے پس پردہ محرکات اور حکومتی لائحہ عمل بارے اسلام آباد سے سینئیر صحافی معظم رضا تبسم کا تجزیہ کی ویڈیو دیکھنے کے لئے نیچے دئیے تصویری لنک پر کلک کریں

ڈان لیکس قضیئہ اور چیلنجز

سول اور فو جی قیادت میں تناؤ کا باعث بنے ڈان نیوز لیکس معاملے کا منطقی نتیجہ وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی ملاقات میں وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید ، وزیراعظم کے مشیر طارق فاطمی کی برطرفی، اور راؤ تحسین کے خلاف ایفی شینسی اینڈ ڈسپلن رولز 1973 کے تحت کارروائی کے نوٹیفکیشن کی صورت… Continue reading

عالمی امن کے لئے جنگ کیخلاف لڑائی کیسے ممکن ؟

دنیا تباہ کن عالمی تنازعات کے دہانے پر کھڑی ہے۔ سرمایہ دار حکومتوں کے سربراہوں کے جنگجوانہ بیانات میں تلخی بڑھتی جارہی ہے۔

امریکہ کی دہشت گردی کے خلاف جس جنگ نے پوری دنیا کو تباہی اور بربادی کا شکار بنا دیا ہے۔ افغانستان ، عراق ،لبیا اور شام تباہ برباد کر کے رکھ دئیے۔ جنوبی ایشیاء ، مشرقی ایشیاء… Continue reading

امریکی پالیسیوں سے نیوکلیئر حملے کے بڑھتے خطرات

“بموں کی ماں “نامی امریکی جنگی ہتھیار ‘میسیو آرڈیننس ایئر بلا سٹ’ کو افغانستان کی حدود کے اندرا ستعمال کیا گیا لیکن اس کا اشارہ باہر کی دنیا کو انتباہ کر نا ہے۔ اس حملے کا اصل مقصد یہ ہے کہ امریکہ طاقت اس کی راہ میں کوئی بھی رکاوٹ کو برداشت نہیں کرتی جو امریکی سامراج کے مفادات کے… Continue reading

امریکا اور بھارت کا ” ٹو فرنٹ وار” منصوبہ

جمعرات کے روز پاک افغان سرحدی علاقے میں امریکا کے ڈرون حملے میں دو مبینہ شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ پاکستان میں ڈرون حملہ مئی 2016 کے کئی ماہ بعد ہوا ہے ۔ گذشتہ سال مئی میں امریکی ڈرون حملے میں ایک طالبان کمانڈر کو بلوچستان میں نشانہ بنایا گیا تھا جس پر پاکستان نے ایسے حملے کو ریڈ لائن کی… Continue reading

بلاول اور زرداری پارلیمنٹ میں کیوں آرہے؟

پیپلزپارٹی کی شہید قائد محترمہ بینظیر بھٹو کی نویں برسی پر پارٹی قیادت کے فیصلوں سے ملکی سیاست میں کوئی بھونچال آیا اور نہ ہی عوامی سطح پر آصف علی زرداری یا بلاول بھٹو کے پارلیمنٹ میں آنے کے فیصلے کو مقبولیت مل سکی۔ برسی کے تقریب سے قبل خوشخبری اور سرپرائز کے دعوے دھرے رہ گئے۔

محترمہ بینظیر بھٹو… Continue reading

وزیراعظم کیخلاف تحریک استحقاق کس کا طے شدہ منصوبہ ؟

یقینا یہ حکمران جماعت مسلم لیگ ن کا پاناما لیکس پر پارلیمنٹ میں بحث کرانے کا طے شدہ منصوبہ تھا کہ تحریک انصاف نے بائیکاٹ ختم کرکے پارلیمنٹ میں جانے کی ٹھانی ۔ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ پانامالیکس کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے سے جہاں پی ٹی آئی مایوس ہوئی وہاں عوامی سطح… Continue reading

ہیلری کو کس نے ہروایا؟

امریکا کے صدارتی انتخابات میں ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے تین بڑے محرکات رہے۔ ہیلری کلنٹن مناسب امیدوار نہیں تھیں ۔ ماضی میں ڈیموکریٹس نے امریکا میں موجود نسلی امتیاز کے خاتمے کا جھانسہ دیکر اوباما کو کامیاب کروایا تھا اسی تجربہ کے پیش نظر ڈیموکریٹس نے موجودہ الیکشن میں صنفی بنیاد پر خاتون کو امیدوار… Continue reading